حافظ نعیم آج خالد خان کے اعزاز میں استقبالیے سے خطاب کریںگے

101

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے جوائنٹ سیکرٹری مختار قریشی کی جانب سے این ایل ایف کراچی کے صدر خالد خان کے اعزاز میں استقبالیہ آج ہفتے کو بعد نماز عشا ملیر کھوکرا پار میںدیا جائے گا۔ استقبالیہ سے جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان ،نائب امیر ڈاکٹر اسامہ بن رضی، این ایل ایف کراچی کے صدر خالد خان ،جنرل سیکرٹری قاسم جمال میزبان مختار قریشی ودیگر ذمہ داران خطاب کریںگے۔