مولانا غلام محمد سیالوی 72 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

86

کراچی(اسٹاف رپورٹر) تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کے ناظم امتحانات،معروف عالم دین،سابق چیئرمین بیت المال ،رئیس جامعہ رضویہ شمس العلوم مولانا غلام محمد سیالوی 72 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ سربراہ تنظیم المدارس وچیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن نے نمازجنازہ پڑھائی۔ جس میں علماء کرام، مشائخ اہلسنّت،اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد کے علاوہ سیاسی اورمذہبی تنظیموں کے رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔وہ 43 برس سے شمس العلوم جامعہ رضویہ نارتھ ناظم آباد سے وابستہ تھے،مولانا مرحوم نے بیوہ، 2 بیٹے 3 بیٹیاں اور بے شمار طلبہ سوگوار چھوڑے ہیں۔علامہ شاہ عبدالحق قادری اور متعددرہنماؤں نے مرحوم کے انتقال کو عظیم سانحہ قراردیتے ہوئے کہاکہ ان کی دینی وملی خدمات ناقابل فراموش ہیں، اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کوصبرجمیل عطافرمائے۔