شہدائے جماعت اسلامی کی قربانیاں بھلائی نہیں جاسکتیں

132

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہید محمد اسلم مجاہد ،جمال طاہر ،مرزا لقمان بیگ،ڈاکٹر پرویز محمو د کی قربانیوں کے نتیجے میں کراچی کو امن حاصل ہوا ہے ۔شہید ہمیشہ زندہ رہتے ہیں ۔شہدا کی قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔شہید محمد اسلم مجاہد اور جمال طاہر نے ایک بڑے مقصد کے لیے اپنی جان قربان کی ۔یہ بات جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر شہید محمد اسلم مجاہد کے یوم شہادت کے موقع پر جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے امیر عبدالجمیل خان ودیگر ذمے داران نے اپنے خصوصی بیان میں کہی۔انہوںنے کہا کہ شہید محمد اسلم مجاہد عوام کے مسیحا تھے ،مرحوم نے بلاتفریق عوام کی خدمت کی۔ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے ظلم کرنے والے اور ان کے سرپرست اللہ کی پکڑ سے نہیں بچ سکیں گے ۔انہوںنے کہاکہ شہدا کا مشن ہمیشہ زندہ رہے گا اور ان کی قربانی کبھی بھی رائیگاں نہیں جائے گی ۔کراچی کا امن شہدا ء کی قربانیوں کا ثمر ہے ۔