ثقلین مشتاق کی کارکردگی پر ایک نظر

173

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ثقلین مشتاق کا انٹرنیشنل کرکٹ کیرئیر 1995ء سے 2004ء پر محیط رہا، ان کی ذمہ داریوںمیں کھلاڑیوں کی شناخت، ان کی ڈویلپمنٹ اور تیاری اس انداز میں شامل ہوگی کہ وہ ورلڈکلاس کرکٹرز بن سکیں، ثقلین مشتاق کو ”دوسرا” کا موجد کہا جاتا ہے، 18 سال کی عمر میں انہوں نے ون ڈے انٹرنیشنل کے ایک کلینڈر ائیر میں 65 وکٹیں حاصل کرکے ریکارڈ قائم کیا، انہوں نے اگلے ہی سال ایک کلینڈر ایئر میں 69 وکٹیں لے کر ایک نیا ریکارڈ بنایا جو اب تک برقرار ہے‘وہ اپنی بولنگ میں اس قدر مؤثر تھے کہ انہوں نے ایک سال اور 225 دنوں میں تیزترین100 وکٹیں حاصل کرنے کاریکارڈ بھی قائم کیا، اب تک ان کے علاوہ کوئی اور بولر 2 سال سے کم عرصے میں یہ اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا، ثقلین مشتاق ماضی میں انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیموں کے ساتھ اسپن بولنگ کوچ کی حیثیت سے کام کرچکے ہیں، اس کے علاوہ ثقلین مشتاق پاکستان کرکٹ بورڈ، کرکٹ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کرکٹ کے ساتھ کنسلٹنٹ کی حیثیت سے بھی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں، عصر ملک نے لمزسے گریجویشن کی ڈگری حاصل کی اور وہ کئی ملٹی نیشنل کمپنیز میں کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔