ڈاکٹرمعراج الہدیٰ کا اورنگی میں الخدمت عیدبچت بازارکادورہ

154

200522-08-
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے اورنگی ٹاؤن میں الخدمت عید بچت بازار کا دورہ کیا ۔ الخدمت عید بچت بازار کے چیف آرگنائزر رئیس احمد اور جے آئی یوتھ کی ٹیم نے انہیں خوش آمدید کہا اور اسٹالز کا دورہ کروایا۔معراج الہدی نے عید بچت بازار کے انعقاد کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے لیے یہ ایک بڑی ریلیف سرگرمی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کارکنان مبارکباد کے مستحق ہیں کہ جنہوں نے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں لانے کے لیے اپنے دن رات ایک کردیے، خوشیاں بانٹنا اور غم سمیٹنا ہی الخدمت کا خاصہ ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے بچوں میں کھلونے ، اسکول بیگز و دیگر تحائف تقسیم کیے۔ نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان کو بچیوں نے گلدستہ بھی پیش کیا۔ عوام کی بڑی تعداد نے تیسرے روز بھی الخدمت عید بچت بازار سے بھرپور فائدہ اٹھا۔الخدمت کے رضاکاروں نے بچت بازار میں آنے والے کسی بھی فرد کو خالی ہاتھ نہیں لوٹنے دیا۔