سندھ: صنعتکاروں کا ورکرزکونوکریوں سے نکالنے کا سلسلہ جاری

714

کراچی : سندھ میں صنعتکاروں کی طرف سے ورکرزکونوکریوں سے نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گارمنٹس فیکٹری کے بعد ایک اورادارے کے مزدوربھی بےروزگارہوگئے،برانڈ روٹ نامی کمپنی نے وفاقی اور سندھ حکومت کے فیصلوں کوماننے سے انکارکردیا ہے۔

کمپنی  کورنگی انڈسٹری ایریا برانڈ روٹ نے200 سے زیادہ مزدوروں کونوکری سےنکالا ہے، جس پر کمپنی گیٹ پر برطرف مزدوروں نے احتجاج بھی کیا، برطرف مزدوروں میں خواتین بھی شامل ہیں۔

کمپنی انتظامیہ کی جانب سے ملازمین کواحتجاج ختم کرنےکے لئےدباؤڈالا گیا، مزدوروں کے احتجاج کاحکومت سندھ کے محکمہ لیبر کی طرف سے نوٹس نہیں لیا گیا۔