کوروناوائرس: ایک اور بڑے خطرے کا امکان

647

نیویارک: اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ کوروناوائرس کی وبا کے باعث دنیا کے متعدد مقامات پر قحط سالی ہوسکتی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کا کا وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس ہوا جس میں میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ کوروناوائرس کی وبا سے مزید سنگین نتائج پیدا ہوسکتے ہیں۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ عالمی وبا نے متعدد ممالک کی معیشتوں کو نقصان پہنچایا ہے جبکہ اشیا خوردنوش کی ترسیل بھی متاثر ہوئی ہے۔ یو این رکن ممالک نے اگر کوروناوائرس کیخلاف جلد مشترکہ حکمت عملی نہ اپنائی تو متعدد خطوں میں قحط سالی آسکتی ہے۔

ادارے نے مزید کہا کہ کورونا کیخلاف لڑنے کیلئے یو این ممالک کی جانب سے مزید 470 کروڑ ڈالر کی امداد درکار ہے۔ ترقی یافتہ ممالک اگر اس وبا سے لڑنے کیلئے متحد نہ ہوئے تو موثر اقدام نہ اٹھایا گیا تو غریب ممالک غیر مستحکم ہوسکتے ہیں اور دیگر مملک قرضوں میں پھنس سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کوروناوائرس کیسز کی تعداد 3,845,313 سے زائد ہوچکی ہے جبکہ اموات کی تعداد 265,869 سے تجاوز کرچکی ہے۔