کورونا وائرس سے برطانیہ میں پاکستانی ڈاکٹر جاں بحق

402

عالمی وبا کورونا وائرس سے برطانیہ میں ایک اور پاکستانی جاں بحق ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جان لیوا کورونا وائرس سے برطانیہ میں ایک اور پاکستانی ڈاکٹر جاں بحق ہوگیا،برٹش پاکستانی ڈاکٹر ناصر خان دو ہفتوں سے گولڈن اسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھے،جاں بحق ہونے والے 45 برس کے پاکستانی ڈاکٹر کنسلٹنگ میڈیسن تھے۔

دوسری جانب امریکا میں بھی کورونا وائرس میں مبتلا ایک اور پاکستانی پرویز اقبال کا انتقال ہوگیا جو ہیوسٹن میں ڈپارٹمنٹ اسٹور کے مالک تھے، تدفین میں لوگوں نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ماسک پہن کر شرکت کی۔

یاد رہے کہ امریکا میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے 5 افراد سمیت 7 لوگوں کی میتوں کی وطن روانگی کردی گئی۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 31 لاکھ 46  ہزار 651  افراد متاثر، 2 لاکھ  18 ہزار 177 افراد ہلاک جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 9 لاکھ 61  ہزار 833  افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔