بل گیٹس فاؤنڈیشن کی کورونا کی مد میں ڈبلیو ایچ او کو امداد

761

 مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کا کہنا ہے کہ بل گیٹس فاؤنڈیشن نے سب سے زیادہ کورونا وائرس کی مد میں عالمی ادارہ صحت کو امداد دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بل گیٹس نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ کورونا وائرس کے جو نتائج آنے چاہیے تھے  اس کے مقابلے میں ہم ابھی تک وبا کے نتائج کے وسط تک بھی نہیں پہنچے ہیں۔

بل گیٹس نے مزید کہا کہ عالمی ادارہ صحت سمیت دیگر ویکسین تیار کرنے والی کئی کمپنیوں کو بھی مالی امداد فراہم کررہے ہیں تاکہ اس وبا سے بچنے کے لیے دیگر ممالک کو بھی ویکسین فراہم کرسکیں۔

انہوں نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو دیے گئے انٹرویو میں مزید بتایا کہ میں پہلے ہی کسی ایسی وبا کے پھیلنے سے پریشان تھا، کیونکہ اس وبا کے بعد بھی مزید وبائیں آسکتی ہیں جو اس سے بھی زیادہ خطرنا ک اور ہلاک خیز ثابت ہونگی۔

یہ وبا بھی خطرنا ک ہے لیکن اس وبا میں اموات کی شرح کم ہیں، اس کے بعد کی وبائیں قدرت کے ساتھ حیاتیاتی دہشت گردی سے بھی آسکتی ہیں۔

واضح رہے کہ بانی مائکرو سافٹ نے 2015 میں ایک عالمی وبا کے متعلق پیشن گوئی کی تھی، جو پوری دنیا میں پھیل کر تباہی مچا سکتی ہے، انہوں نے واضح کیا تھا کہ آنے والی وبا قدرتی ہو یا بطور ہتھیار استعمال کی جائے گی۔

بل گیٹس نے دنیا کو پہلے ہی آگاہ کیا تھا کہ آنے والی وبا سے تیاری کرنے کے لیے ضروری ہے کہ جس طرح جنگ میں محفوظ رہنے کے لیے تیاری کی جاتی ہے اسی طرح آنے والی وبا سے بھی بچنے کے لیے حفاظتی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔