حکومت گھروں میں راشن پہنچا دے اور مکمل لاک ڈاؤن کردے،حافظ نعیم

495

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم کا کہنا ہے کہ حکومت سب کے گھر پر راشن پہنچا دے اور مکمل لاک ڈاؤن کردے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے کیے گئے لاک ڈائون سے دیہاڑی دار طبقہ سب سے زیادہ مشکل کا شکار ہے،حکومت ان سب کے گھر راشن پہنچا دے اور مکمل لاک ڈاؤن کردے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ ڈاکٹرز کو اپنے معاملات دیکھنا ہوں گے خوف کی فضا نہیں پھیلانی چاہیے، ڈاکٹرز مشورے حکومت کو دیں، عوامی سطح پر بات کرنے سے لوگوں میں خوف پھیل رہا ہے۔

حافظ نعیم الرحمنٰ کا کہنا تھا کہ وفاق اور صوبے کی لڑائی کا سلسلہ کب تک رہے گا؟ حکومت کو چاہیئے کے سب کو آن بورڈ لے کر مشاورت سے فیصلہ کیا جائے۔