مقبوضہ کشمیر: قابض فوج نے خاتون صحافی کو گرفتار کرلیا

642

سرینگر: مقبوضہ وادیِ کشمیر میں بھارتی مظالم کا پردہ چاک کرنے پر خاتون صحافی مسرت زہرا کو ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق  مقبوضہ کشمیر میں کشمیری خواتین و نوجوانون کے مسائل اجاگر کرنے اور بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی سے پردہ چاککرنے کے الزام میں فوٹو جرنلسٹ 26 سالہ مسرت زہرا کو ریاست مخالف جرائم کے لیے اکسانے کا مواد پوسٹ کرنے کا الزام میں گرفتار کرلیا گیا ۔

Photojournalist Masrat Zahra booked for social media posts

قابض فوج نے صحافی خاتون پر الزام عائد کیا ہے کہ فیس بک پر نوجوانوں کو ریاست مخالف جرائم کیلئے  اکسانے کا مواد پوسٹ کیا گیا۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ مستند ذرائع سے خبر ملی تھی مسرت زہرا فیس بک پر مجرمانہ انداز میں ریاست مخالف پوسٹس کررہی ہیں۔

4 photo journalists covering South Kashmir encounter hit with ...

دوسری جانب مسرت زہرا کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف مقدمہ گزشتہ برسوں کے دوران شائع ہونے والے کام کو فیس بک پر دوبارہ پوسٹ کرنے پر درج کیا گیا۔

Masrat Zahra - TRT World