پی آئی اے نے برطانیہ کے لیے جزوی فلائٹ آپریشن بحال کردیا

371

اسلام آباد:پاکستان انٹرنیشنل لائن پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خصوصی ہدایات پر پی آئی اے نے برطانیہ کے لیے جزوی طور پر فلائٹ آپریشن بحال کردیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی خصوصی ہدایات پر پی آئی اے نے برطانیہ کے لیے جزوی طور پر فلائٹ آپریشن بحال کردیا ہے تاہم کل یعنی 19 اپریل سے روزانہ اسلام آباد اور لاہور سے لندن،برمنگھم اور مانچسٹر کے لیے پروازیں چلائی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پروازوں کی اجازت تمام حفاظتی اصولوں پرعمل کی یقین دہانی پر دی گئی ہے،بیرون ملک پھنسے شہریوں کو وطن واپس لانے کے لیے پی آئی اے نے اپنی قومی  مفاد پر اپنی خدمات فراہم کردی ہیں جبکہ  انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کرایوں میں خصوصی رعایت بھی دی گئی ہے۔

پی آئی اے ترجمان نے مزید کہا کہ بکنگ پہلے آئیے اور پہلے پائیے کی بنیاد پر کی جائیں گی،نئی بکنگ کرنے والے مسافر پی آئی اے کی ویب سائٹ یا دفتاتر سے رجوع کرسکتے ہیں،یکطرفہ رعایتی کرایہ 1 لاکھ 10 ہزار روپے ہوگا جبکہ پروازیں بکنگ کے لیے آج صنح سے دستیاب ہیں۔