اٹلی نے عالمگیر وبا کو پھیلنے سے روک  دیا، اطالوی پبلک ہیلتھ

435

اطالوی پبلک ہیلتھ کا کہنا ہے کہ اٹلی نے جنوبی علاقوں میں عالمگیر وبا کو پھیلنے سے روک  دیا ہے۔

غیر ملکی زرائع ابلاغ کے مطابق اطالوی پبلک ہیلتھ نے کہا ہے کہ عالمگیروبا کورونا وائرس شمالی علاقوں میں پھیلا جہاں بہترین طبی عملہ اورسہولیات موجود تھیں جس کی وجہ سے جان لیوا وائرس کو پھیلائو کو روکنے میں مدد ملی۔

انہوں نے کہا کہ اٹلی کے جنوبی علاقوں کے اسپتالوں میں بڑی تعداد میں کورونا کے مریض پہنچے مگر ہم نے جنوبی علاقے میں احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے وائرس کے پھیلائو کو روک دیا ہے۔

یاد رہے کہ اٹلی میں کورونا وائرس سے 22 ہزار 745 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 1 لاکھ 72 ہزار 434 افراد متاثر ہوئے ہیں۔