روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر 3 روپے 51 پیسے سستا

886

انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے 51 پیسے کم ہو کر 166.88 سے 163.37 ہوگیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں 2 فیصد کمی اور آئی ایم ایف سے قرض کی منظوری کے ثمرات سامنے آنے لگے، روپے کی طلب میں اضافہ اور ڈالر کی قیمت میں کمی ہوگئی۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق آج انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 166.88 روپے سے کم ہوکر کر 163.37 روپے ہوگئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید 165.65 روپے اور قیمت فروخت 167.65روپے رہی۔