مسلمانوں پر تنقید، بھارتی ریسلرکو معطل کرنے کا مطالبہ

741

نئی دہلی: بھارتی ریسلر اوربین الاقوامی میڈلسٹ نے بھارت میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا ذمہ دار مسلمانوں کو ٹھہرانے کی ٹوئٹ پر تنقید کی زد میں آگئی۔

 بھارتی ریسلرببیتا پھوگاٹ نے مسلمانوں کے خلاف  زہر اگلتے ہوئے تبلیغی جماعت کے ارکان نے کورونا وائرس  بھارت میں پھیلایا، جس کے بعد سماجی رابطے کی سائٹ پر “سسپینڈ ببیتا پھوگاٹ” کا ہیش ٹیگ چل رہا ہے ۔

  واضح رہے کہ بھارتی خاتون ریسلر ببیتا پھوگاٹ کامن ویلتھ گیمز میں ملک کیلئے سونے کا تمغہ جیت چکی ہیں جبکہ حال ہی میں انھوں نےحکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔

دوسری جانب انڈیا میں کورونا وائرس کے بہت سےمتاثرین کا براہ راست تعلق کئی روز جاری رہنے والے ایک تبلیغی اجتماع سے جوڑا جا رہا ہے۔ جس کے بعد ملک بھر سے اسلام مخالف ٹویٹس میں اضافہ ہوا ہے۔

انڈین پولیس نے تبلیغی جماعت کے رہنما کے خلاف اجتماع کے ذریعے ملک بھر میں کورونا وائرس پھیلانے کے الزامات پرقتل کی دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج کیا ہے لیکن تبلیغی جماعت ان تمام الزامات کی تردید کی ہے۔

تاہم اس خبر کے سامنے آنے سے بہت سے انڈین شہری وائرس کے پھیلاؤ کو مسلمانوں سے منسوب کررہے ہیں۔