ترکی:کورونا کاعلاج عوام کے لیے مفت کردیا گیا

512

ترکی میں کورونا وائرس کا علاج مکمل طور پر مفت کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک شہری جنہوں نے اسٹیٹ انشورنس ادا نہیں کیا، وہ بھی ہیلتھ کیئر سسٹم سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

ترجمان ترک حکومت کا کہنا تھا کہ ادویات، ٹیسٹنگ کٹس اور حفاظتی لباس سب کے لیے مفت ہیں، ترک حکومت نے 35 ملین حفاظتی ماسک مفت فراہم کیے ہیں۔

ترکی کے نظام صحت کو دنیا میں بہترین قرار دیا گیا ہے، یورپی یونین کے مقابلے میں بھی اسے برتری حاصل ہے۔

خیال رہے کہ ترکی میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد اب تک 69ہزار تین سو 92 ہیں،جبکہ اموات کی تعداد ایک ہزار 5سو اٹھارہ ہے۔