تاجروں کا سندھ حکومت سے دکانیں کھولنے کی اجازت دینے کا مطالبہ

499

کراچی : تاجروں نےصوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی اور ترجمان سندھ مرتضی وہاب سے 6گھنٹوں کے لیے دکانیں کھولنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کردیا۔

تاجر برادری کے وفد  نے وزیر تعلیم سندھ اور مرتضی وہاب سے ملاقات کی ، جس میں کورونا وائرس اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل ، تجارتی سرگرمیوں کی بندش  سے درپیش مشکلات ،احتیاطی تدابیر کے ساتھ کاروباری سرگرمی کی اجازت، وفاق کے فیصلے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

تاجر برادری نے سندھ حکومت کے وزیروں کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ  تمام ایس او پیز پر مکمل عملدرآمدکریں گے، خلاف ورزی پر جرمانے پر تیار ہیں یا چاہیں تو تھانے میں بند کردیں، لیکن ہمیں دکانیں کھولنے کا موقع فراہم کیا جائے ، بالخصوص رمضان میں کاروباری مراکز تو لازمی کھولنے دیے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گھر میں راشن ڈالنے کے لیے بھی پیسے ختم ہوچکے ہیں، ملازمین کو تنخواہیں دینے کے لیے رقم نہیں ہے ۔

سعید غنی نے تاجروں کو اعتماد میں لیتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کا پیغام وزیر اعلیٰ سندھ تک پہنچائیں گے۔