آن لائن کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے ، تاجروں کا گورنر سندھ سے مطالبہ

384

تاجروں نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے آن لائن کاروبارکرنے کی اجازت مانگ لی۔

کراچی : گورنرسندھ سے تاجر  اتحاد کے وفد کی گورنرہاﺅس میں ملاقات ہوئی ، جس میں تاجروں کے وفد  نے آن لائن کاروبار کی اجازت دینےکا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کاروبار کی بندش سے شدید مشکلات درپیش ہیں ،ملازمین کو تنخواہ دینے سے بھی قاصر ہیں،وفاق کی ہدایت کے مطابق کاروباری سرگرمی کی اجازت دی جائے ۔

 عمران اسماعیل نے تاجروں کے مطالبے  سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ  اس معاملہ اور ایسوسی  ایشن کی ایس او پی پر وزیر اعلی سندھ سے بات کروں گا، وفاق صوبوں سے مشاورت کرکے موئثر لائحہ عمل یقینی بنارہا ہے ۔

گورنر سندھ کا کہناتھا کہ حکومت عوام اور ہر اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے اس وباءکا مقابلہ کر سکتی ہے، کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کی روک تھام میں حکومتی اقدامات میں تاجروں کا تعاون خوش آئند ہے ۔

عمران اسماعیل نےمزید کہاکہ تاجر طبقہ قومی معیشت میں اہم خدمت انجام دے رہا ہے، کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے خطرات کے پیش نظر لاک ڈاﺅن سے سب ہی متاثر ہیں ،دہاڑ ی دار طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہے جس کے لئے وفاق ہر ممکن مدد فراہم کررہا ہے ۔