سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی آمد کا سلسلہ شروع

644

لاہور: سعودی عرب میں پھنسے ہوئے زائرین کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیاہے، سعودی ائیر لائن کی پرواز سے 250سے پاکستانی لاہور پہنچ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی ایئرلائن  نے پاکستان کیلئے خصوصی پروازیں آپریٹ کیں ہیں، سعودی وزارت حج و امورکی جانب سے خصوصی اجازت ملنے کے بعد جدہ ایئرپورٹ پر پھنسے پاکستانیوں کو طبی جانچ کے بعد روانہ کیا گیاہے، انھیں مکمل طور پر سینیٹائز کیا گیاتھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  سعودی پرواز کے ذریعے عمرہ زائرین اور دیگر مسافر لاہور پہنچ گئے، جہاں مسافروں کی مکمل طبی جانچ اور کورونا اسکیننگ کی گئی،تمام مسافروں کو 7سے 14روز کے لیے ایکسپوسینٹر میں قائم قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔