ایم کیو ایم رہنما عامر خان 17 سال بعد قتل کے مقدمہ سے بری

528

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما عامر خان 17 سال بعد قتل کے مقدمہ سے بری ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے قتل کے مقدمہ میں سزا کے خلاف کے خلاف اپیل پر 17برس بعد مقدمہ کا فیصلہ سنادیا۔

خیال رہے کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے عامر خان کو 10 سال قید اور ملزم طارق کو عمر قید کی سزا سنائی تھی جس کے خلاف ایم کیو ایم رہنما اور ملزم طارق عرف باٹا نے سندھ ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر رکھی تھی۔

سرکار کی جانب سے عامرخان کی سزا بڑھانے کی درخواست کر رکھی تھی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو بری کرتے ہوئے ان کی سزا کو کالعدم قرار دے دیا۔

ملزمان پر2003 میں ضمنی الیکشن کے دوران ایم کیوایم کے کارکنوں پر فائرنگ کرنے کا الزام تھا، جس کے نتیجے میں دو کارکن انعم عزیز اور نعیم جاں بحق ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ عامر خان اس وقت ایم کیو ایم حقیقی کے جنرل سیکرٹری تھے۔