اعلیٰ عدلیہ کے خلاف پروپگنڈ ا، وزیراعظم نے کارروائی کا حکم دے دیا

626

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر اعلیٰ عدلیہ کے خلاف پروپیگنڈا کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ڈی جی ایف آئی اے کو انکوائری کی ہدایت کردی ہے۔

 وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ذمہ داروں کا تعین کر کے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

وزیراعظم آفس نے مراسلہ بھی جاری کردیا ہے۔