پاکستان کا سینیٹائزر برآمد کرنے کا فیصلہ

552

وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان سینیٹائزر ایکسپورٹ کرنے جارہاہے، پاکستان میں سینیٹائزر ڈبلیوایچ او کے معیار کے مطابق ہیں۔

فواد چوہدری نے نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سائنس وٹیکنالوجی پر پیسہ خرچ نہیں کیا جاتا، نسٹ کی تیار کردہ کٹس کے نتائج چین سے بہتر ہے، ماسک ، سینیٹائزر اور وینٹی لیٹر ابھی تک صرف چین ہی بنارہا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کٹس، وینٹی لیٹرز ، ماسک تیار کرنے کے لیے لوگوں نے مشورے دیے تھے،  ہم نے ان مشوروں سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے چیزیں تیار کیں ہیں، ہماری ٹیم نے بہت کم عرصے میں ٹیسٹنگ کٹس تیار کیں جو ایک بہتر بڑا چیلنج تھا۔