مفتی منیب کو چاند نظر نہیں آتاتو اتنا چھوٹا کرونا وائرس کہاں سے نظر آئےگا ؟، فواد چوہدری

448

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مولانامفتی منیب الرحمنٰ ہمارے بزرگ ہیں ، ہم ان کا احترام کرتے ہیں لیکن ان کو اتنا بڑا چاند نظر نہیں آتا اتنا چھوٹا کرونا وائرس کہاں سے نظر آئےگا ؟

فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ 24 اپریل کو رمضان کا چاند نظر آجائیگا اور انشاءاللہ 25 اپریل کو پہلا روزہ ہو گا۔

انہوں نے وزارت مذہبی امور  پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی وزارتی کمیٹی کے سربراہ اگر حکومتی احکامات کا یوں مذاق اڑائیں گے تو باقیوں سے کیا توقع؟

 فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پہلے ارادہ تھا کہ چاندلوگوں کو اکھٹاکرکے دیکھیں گے، لیکن کورونا نے ہر اجتماع کینسل کرا دیا۔ انشاللہ اگلے سال موقع ملا تو چاند رات کی تقریبات کریں گے۔