کورونا وائرس، ہنگری کی سوئمنگ ٹیم کے9 اراکین میں ٹیسٹ مثبت آ گیا

142

بڈھاپسٹ (جسارت نیوز) یورپ میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، اس مہلک وباء کے کھیلوں کے عالمی ایونٹ بھی منسوخ ہو چکے ہیں، اس بیماری کے باعث یورپی ممالک کے ہزاروں افراد زندگی کی بازی ہار گئے ، میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی ملک ہنگری کی سوئمنگ ٹیم کے 9 اراکین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خواتین کی 200 میٹر بٹرفلائی کی موجودہ عالمی چیمپیئن بوگلارکا کپس میں بھی کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ مردوں کی 4×100 میٹر فریسٹائل ریلے میں 2017ء کی ورلڈ چیپمپیئن شپس میں کانسی کا تمغہ جیتنے والے ڈومینک کوزما بھی متاثرین میں شامل ہیں۔ہنگری کی سوئمنگ سوسیئیشن کا کہنا ہے کہ ہم نے ٹیم کے تمام اراکین کے ٹیسٹ کیے جن میں کوچ دیگر اسٹاف اور مالش کرنے والے شامل ہیں۔خبر رساں ادارے کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ نتائج سامنے آ رہے ہیں 9 افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔26 سال کی عالمی چیمپیئن کپس کا کہنا ہے کہ میں بالکل ٹھیک ہوں،میرے روزانہ کے معمول میں کوئی فرق نہیں آئے گا، میں پہلے بھی گھر پر ہی تھی، اور زیادہ سے زیادہ باغ میں تازہ ہوا کے لیے جایا کرتی تھی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ کی طبعیت ٹھیک بھی ہے تب بھی آپ کو گھر پر رکنا چاہیے کیونکہ کیا پتا آپ بھی اس وآئرس سے متاثر ہوں۔