جمعیت طالبات کالجز زون کے تحت آن لائن کورس القرآن ربیع القلبی مکمل

313

کراچی (پ ر) اسلامی جمعیت طالبات کالجز زون کے تحت آن لائن کورس القرآن ربیع القلبی کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگیا ہے۔ کورس میں 85 سے زائد طالبات نے حصہ لیا۔ ایک ہفتے کے دورانیے کے اس کورس میں طالبات کو منتخب سورتیں بمع ترجمہ یاد کرائی گئیں اور تفسیر ڈسکس کی گئی۔ اس کے علاوہ دعائیں اور اسما الحسنیٰ بھی یاد کرائے گئے۔ طالبات کی دلچسپی کے لیے کھانا پکانے ، خطاطی ، کارڈ بنانے ، پوسٹ ڈیزائننگ اور کرافٹس کا مقابلہ بھی منعقد کیا گیا۔ امہات المومنین کوئیز بھی کورس کا حصہ تھا جس کے ذریعے طالبات کو ازواج النبی کی پاکیزہ سیرت پڑھنے کا موقع ملا۔ سو فیصد حاضری اور ٹاسک بروقت مکمل کرنے والی طالبات کو سرٹیفکیٹ بھی دیے گئے۔ ناظمہ کالجز زون حرا خالد نے کورس کے کامیاب انعقاد پر ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ جمعیت طالبات مستقبل میں بھی اسی طرح طالبات کو قرآن سے جوڑنے اور ان کی صلاحیتوں کی نمو کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی ۔