سندھ : جانوروں اورپرندوں کی خوراک کی دکانیں 2گھنٹے تک کھولنے کی اجازت

127

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے ملک بھر میں لاک ڈائون کا سلسلہ جاری ہے، سندھ سمیت کراچی بھر میں جانوروں، پرندوں کی خوراک کی دکانیں دن 12 سے 2 بجے تک کھولنے کی اجازت مل گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں لاک ڈائون کا سلسلہ جاری ہے، لوگ گھروں میں محدود ہیں، سڑکیں ویران ہیں، پولیس، رینجرز اور پاک فوج کے اہلکار گشت کررہے ہیں۔سندھ سمیت کراچی بھر میں کورونا وائرس کے پیش نظرچھٹے روز بھی لاک ڈائون رہا، ہفتہ کو شام 5 بجے سے جمعہ کی صبح 8 بجے تک تمام کاروبار بندرہا، جانوروں، پرندوں اور ان کی خوراک کی دکانیں دن 12 سے 2 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔کراچی میں دودھ، سبزی اور کریانے کی دکانیں صبح 8 بجے کھل گئیں، تمام میڈیسن مارکیٹیں صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک کھلیں گی۔