کورونا وائرس، میسی نے اسپتال بنانے کیلئے10 لاکھ یورو عطیہ کردئیے

150

بارسلونا(جسارت نیوز)ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر لیونل میسی نے اسپتال کے لیے 10 لاکھ یورو عطیہ کر دیے ہیں۔ہاسپٹل کلینک بارسلونا نے آفیشل ٹویٹ میں لیونل میسی کا شکریہ ادا کیا۔میسی کی جانب سے دی جانے والی رقم ہاسپٹل کلینک اور ارجنٹائن کے ایک اسپتال میں تقسیم کی جائے گی۔خیال رہے کہ پوری دنیا اس وقت کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہے۔کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 18800 سے زائد افراد ہلاک اور4 لاکھ22ہزار متاثر ہوئے ہیں جب کہ ایک لاکھ 8ہزار سے زائد مریضوں نے کورونا کو شکست دی۔عالمی ادارہ صحت نے وارننگ دی ہے کہ آنے والے دنوں میں امریکاکوروا وائرس کا نیا مرکز بن سکتا ہے جہاں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران مزید 206افراد کورونا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔