شہباز تتلہ قتل کیس،سابق ایس ایس پی مفخر عدیل 14 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

170

لاہور (آن لائن) ماڈل ٹائون کچہری کی جوڈیشل مجسٹریٹ شازیہ محبوب نے شہباز تتلہ قتل کیس کی سماعت کرتے ہوئے مقدمے میں ملوث تین ملزمان سابق ایس ایس پی مفخر عدیل، اسد
بھٹی اور عرفان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ گزشتہ روز پولیس نے تینوں ملزمان کو ان کا جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا۔ دوران سماعت ایس ایس پی مفخر عدیل کا کہنا تھا کہ سابق اٹارنی جنرل شہباز احمد تتلہ قتل نہیں ہوا بلکہ وہ زندہ ہے۔ شہباز احمد تتلہ مختلف جائدادوں کے کیس میں ملوث ہے جو 7 فروری سے روپوش ہے لہٰذا پولیس نے ملزمان کے خلاف شہباز احمد تتلہ کے قتل کا بے بنیاد مقدمہ درج رکھا ہے۔