کینیا ، کورونا وائرس سے بچاؤ کیلیے ڈیٹول پینے والے 59 افراد ہلاک

126

کینیا (مانیٹرنگ ڈیسک ) کورونا وائرس سے بچاؤ کیلیے ڈیٹول پینے والے 59 افراد ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کینیا کے ایک چرچ میں پوپ نے اپنے چاہنے والوں کو کہا کہ کورونا وائرس سے بچنے کا واحد حل ڈیٹول کو پینا ہے۔ جہاں درجنوں افراد کو چرچ میں ڈیٹول پلا دیا گیا۔ ڈیٹول پینے سے 59 افراد ہلاک ہو گئے۔ جبکہ 4 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔کینیا کی پولیس نے موقف اختیار کیا ہے کہ تمام تر افراد کی عقیدت پوپ کے ساتھ جڑی تھی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پوپ نے انہیں ڈیٹول پینے پر آمادہ کیا۔ ڈیٹول پینے والوں کی تعداد 63 ہے تاہم ان میں سے 59 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ جبکہ 4 افراد کو انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا گیا ہے۔ جن کی حالت تشویشناک ہے۔ کورونا وائرس کے سر اٹھانے کے بعد سے ہی مختلف ممالک کے چھوٹے اور پسماندہ علاقوں میں مختلف ٹوٹکے اپنائے جا رہے ہیں۔