لاہور پریس کلب بھی 14 روز کے لیے بند، کیفے ٹیریا فیلڈ ورکرز کیلیے کھلا رہے گا

59

لاہور (نمائندہ جسارت) پنجاب حکومت کے 14 دن کے لاک ڈائون کے اعلان کے ساتھ ہی لاہور پریس کلب کو بھی 14 دن کے لیے بند کر دیا گیاہے۔ لاہور پریس کلب کو گورننگ باڈی نے فیصلہ کیا ہے کہ پنجاب میں کورونا کا حملہ شدید ہونے کی وجہ سے پریس کلب 14 دن کے لیے بند رہے گا لیکن شہر بند ہونے کی وجہ سے فیلڈ میں کام کرنے والے صحافیوں کے لیے کیفے ٹیریا کھولا جائے گا۔