پی سی بی نے کراچی ہائی پرفارمنس سینٹرعارضی قیام گاہ میں بدل دیا

277

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ اس مشکل صورتحال میں اپنے فرائض منصبی ادا کرنے والے پیرا میڈیکل اسٹاف ہمارے ہیروز ہیں۔ اس شعبہ میں شامل تمام افراد اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر کورونا وائرس کے مرض میں مبتلا شہریوں کی دیکھ بھال کررہے ہیں۔پی سی بی ایک ذمہ دار ادارے کی حیثیت سے اپنے اسٹیٹ آف دی آرٹ حنیف محمدہائی پرفارمنس سنٹر کراچی کو عارضی قیام گاہ میں بدل رہا ہے تاکہ ایکسپو سنٹر کراچی میں قائم عارضی ہسپتال میں ذمہ داریاں نبھانے والاپیرا میڈیکل اسٹاف مزید جاں فشانی کے ساتھ فرائض انجام دے سکے۔