ملک بند کردیں تو 6 سے 10 ہفتوں میں بہتر نتائج آسکتے ہیں،بل گیٹس

440

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کا کہنا ہے کہ ملک بند کردیں تو 6 سے 10 ہفتوں میں بہتر نتائج آسکتے ہیں۔

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے جان لیوا کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومتیں بہترین طریقے سے ٹیسٹ کریں اور ملک بند کردیں تو 6 سے 10 ہفتوں میں بہتر نتائج آسکتے ہیں۔

بل گیٹس نے کہا کہ بہترین تشخص اور سماجی فاصلہ رکھ کر وباپر قابو پایاجاسکتا ہے جو ملک کورونا وائرس کی وجہ سے بند ہیں ،وہ چند ہفتوں میں اپنے راستے پر واپس آسکتے ہیں، موجودہ صورتحال سے انتہائی امیر ممالک بھی دوچار ہیں۔

دوسری جانب آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل نے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک دوسرے کا خیال رکھیں ،اس طرح ہم سب کا خیال رکھ  پائیں گے ۔