عمران صاحب کو حالات کی سنگینی کا ادراک نہیں‘ مریم اورنگزیب

200

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب یہ باتوں کا نہیں بلکہ عمل کا وقت ہے‘ یہ وقت قوم کو شکوک وشبہات میں ڈالنے کا نہیں‘ واضح سوچ سے فیصلے کرنے کا ہے‘ عمران صاحب ذاتیات کی سیاست سے اوپر اٹھنا ہوگا۔ وزیر اعظم کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ عمران صاحب آپ کو حالات کی سنگینی اور شدت کا شاید ادراک و احساس نہیں‘عمران صاحب عوام سے خطاب میں حکومت کا کوئی حکمت عملی، پلان یا پروگرام بتائیں، اگر لاک ڈائون کرنا ہے تو اس کے لیے کیا حکمت عملی ہوگی‘ وہ بتائیں؟ کرفیو اور لاک ڈاون کا فرق بتانے سے کام نہیں چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب مشکل وقت کیلیے خود کو اور حکومت کو تیار کریں‘ عمران صاحب سب کچھ قوم کے ذمے ڈال کرآپ اپنی ذمے داریوں سے سبکدوش نہیں ہوسکتے‘ عمران صاحب وزیراعظم آپ ہیں‘ اپنی ذمہ داریوں کے بارے میں آپ سوچیں۔