سر میں چوٹ لگنے باعث اسپتال میں زیر علاج معروف فٹبالر پیٹرو ٹنگھم انتقال کر گئے

75

لندن (جسارت نیوز)برطانیہ کے معروف فٹبال پلیئر پیٹر وٹنگھم 35 سال کی عمر میں زندگی کی بازی ہار گئے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق پیٹر وٹنگھم گزشتہ ایک ہفتے سے اسپتال میں زیر علاج تھے، انہیں بیری کے ایک پب میں گرنے کے باعث سر میں چوٹ لگی تھی۔پیٹر وٹنگھم فٹبال کلب کارڈیف سٹی کی طرف سے مڈ فیلڈر کے طور پر کھیلتے رہے ہیں، وہ آسٹنولا کی جانب سے بھی کھیل چکے ہیں۔کارڈیف سٹی کلب کی جانب سے پیٹر وٹنگھم کے انتقال کی خبر کی تصدیق کی گئی ہے۔کلب کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ہم اپنے مداحوں کو لامحدود دکھ کے ساتھ یہ اطلاع دے رہے ہیں کہ پیٹر وٹنگھم 35 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، ان کی موت سے ہم دل شکستہ ہیں۔پیٹر وٹنگھم نے 2007 میں ساڑھے تین لاکھ پائونڈ (6 کروڑ روپے) کے عوض کارڈیف سٹی کے ساتھ معاہدہ کیا، وہ کلب کے لیجنڈ کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں۔انہوں نے کارڈیف سٹی کی جانب سے 459 میچز میں 98 گولزا سکور کیے۔ انہوں نے 2017ء میں بلیک برن روورز کو جوائن کیا اور 2018ء میں پروفیشنل فٹ بال سے کنارہ کشی اختیار کی تھی۔