پی ایس ایل 5، بولنگ میں محمد حسنین اور بیٹنگ میں بابر اعظم سر فہرست

244

 

لاہور(جسارت نیوز) پاکستان سپرلیگ 5میں نوجوان محمدحسنین 15وکٹیں لیکربہترین بولر، بابراعظم 345رنزبناکر بہترین بیٹسمین ثابت ہوئے۔شاہین شاہ آفریدی 13 وکٹوں کیساتھ دوسرے اور وہاب ریاض 11وکٹیں لیکرتیسرے کامیاب بولر رہے۔ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ فائیو کے بہترین بولر محمد حسنین ثابت ہوئے، نوجوان فاسٹ بولر9میچوں میں 15 کھلاڑی آئوٹ کیے۔ شاہین شاہ آفریدی نے9میچز میں13 وکٹیں لیں اور ٹورنامنٹ کے دوسرے کامیاب بولر رہے۔ وہاب ریاض9میچوں میں 11 وکٹیں لیکر تیسرے نمبر پرہیں۔ سہیل تنویر اور عمران طاہر نے8 میچز اور محمدعامر نے 9میچز میں 10 کھلاڑی آئوٹ کیے اور تیسرے کامیاب بولرثابت ہوئے۔ سہیل تنویرنے 13 اور محمد عامرنے 50 رنز دیکر چار، چار کھلاڑی بھی آئوٹ کیے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کے کامیاب ترین بیٹسمین بابر اعظم رہے جنہوں نے 10 میچوں میں 3 نصف سنچریز سمیت 345رنز 49 کی اوسط سے اسکورکیے۔ بہترین اسکور78رنز رہا۔ کرس لین نے 8میچزمیں ایک سنچری اور ایک ففٹی کی مدد سے 284 رنز41کی اوسط سے بنائے۔ انہوں نے پی ایس ایل کا بہترین انفرادی اسکور 113 رنز بھی بنایا۔ تیسرے نمبر پر بین ڈنک رہے۔جنہوں نے 8 میچوں میں 2ففٹیز سمیت 266رنز53 کی اوسط سے بنائے۔بہترین اسکور 99ناٹ آئوٹ رہا۔ بین ڈنک نے 266رنز صرف 139 گیندوں پر186کے بہترین اسٹرائیک ریٹ سے بنائے۔لیوک رونکی نے بھی8 میچوں میں 266رنز 2ففٹیزکی مددسے اسکورکیے۔ بہترین اسکور85ناٹ آٹ رہا۔ شاداب خان نے9میچوں میں 263رنز38 کی اوسط سے بنائے۔ جس میں 3 نصف سنچریز شامل تھیں۔ شاداب خان نے لیگ اسپن بولنگ سے 3 وکٹیں بھی لیں اورٹورنامنٹ کے بہترین آل رائونڈرثابت ہوئے۔ ریلی روسو نے ٹورنامنٹ کی تیزترین سنچری45 گیندوں میں مکمل کی۔