بلوچستان:مختلف واقعات کے دوران بچے سمیت4 افراد جاں بحق ، 8 زخمی

144

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان میں مختلف واقعات کے دوران بچے سمیت4 افراد جاں بحق ، 8 زخمی ہو گئے۔ضلع بولان کے علاقے ڈھاڈر میں 2 گروپ قبائلی دشمنی میں آپس میں لڑ پڑے ، فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق 2 زخمی ہو گئے ، اطلاع ملتے ہی ایف سی اور لیویز کی بھاری نفری موقع پر
پہنچ گئی اورمداخلت کرکے فائرنگ بند کرائی، لاشوں و زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ، واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں ۔ ضلع صحبت پور میں نامعلوم ملزمان نے ہوٹل کے باہر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ، مستونگ کی تحصیل دشت میں تیرہ میل کے مقام پر گاڑی کی ٹکر سے بچہ جاں بحق ہو گیا ، لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ،ضلع ژوب کے علاقے بلدیہ چوک میں نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی جس کے نتیجے میں 6 نمازی زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیاگیا ۔