حیدرآباد: ماسک کا بحران،60روپے کا ڈبہ 1800میں فروخت ہونے لگا

219

حیدرآباد(نمائندہ جسارت) حیدرآباد میں ایک مرتبہ پھرکرونا وائرس سے بچاؤ کے ماسک بلیک میں فروخت ہونے لگے ،60روپے کے ڈبے کی قیمت18سو تک پہنچ گئی ،شہر کے مختلف میڈیکل اسٹورز پر ماسک بلیک میں فروخت ہورہے ہیں 60روپے کا ڈبہ 1800روپے میں فروخت ہورہا ہے جبکہ میڈیکل اسٹور مالکان کامؤقف ہے کہ اسٹاک نہیں آرہا ہے جس کی وجہ سے مہنگا فروخت کرنے پر مجبور ہیں ۔