یورپی مرکزی بینک نے ہنگامی پروگرام کا اعلان کردیا

403

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی مرکزی بینک نے ہنگامی پروگرام کا آغاز کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر بانڈز کی خریداری منصوبے کا اعلان کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق مرکزی بینک نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث اقتصادیات پر پڑنے والے منفی اثرات کوکم کرنے کے لیے 750 ارب یورو کے ہنگامی پروگرام کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب یورپی کونسل کے صدر شارل میشل کا کہنا تھا کہ مرکزی بینک کا فیصلہ وبا کے خطرات سے نمٹنے کے لیے بہترین معاشی اقدام ہے۔