چین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کے لیے 17 ٹن تیار کھانا بھجوا دیا گیا

253

اسلام آباد(اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ وعدہ کے مطابق چین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کے لیے تیار شدہ حلال کھانا بھجوا دیا ہے۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے
ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی سخت ہدایات کے مطابق حکومت پاکستان کی طرف سے چین کے شہر ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبہ کے لیے 17 ٹن تیار کھانا ارسال کر دیا گیا،تیار کھانا لے کر جہاز جمعہ کی صبح اسلام آباد سے ووہان روانہ ہوا،خوراک لے کر جانے والا یہی جہاز واپسی پر کورونا وائرس وبا کے تدارک کے لیے امدادی سامان لے کر آئے گا۔