زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 16کروڑ16لاکھ ڈالرز کی کمی

88

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 16کروڑ16لاکھ ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق13مارچ کوختم ہونے والے ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر18ارب90کروڑ46لاکھ ڈالرز کی سطح سے گھٹ کر18ارب74کروڑ30لاکھ ڈالرز رہ گئے۔اعداد وشمار کے مطابق اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر11کروڑ3لاکھ ڈالرزکی کمی سے 12ارب67کروڑ96لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوںکے ذخائر5کروڑ13لاکھ ڈالرزکم ہوکر 6ارب6کروڑ34لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے۔