اورکزئی : دہشت گردوں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید

223

ہنگو( آن لائن)ضلع اورکزئی میں ارغنجوپولیس چیک پوسٹ پر رات گئے دہشت گردوں کے حملے میں 2پولیس اہلکار شہید ،واقعے کی اطلاع پر پولیس اور سیکورٹی فورسز نے جائے وقوع پر پہنچ کر علاقے کا گھیرائوکر لیا۔ شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ اور کزئی ہیڈ کوارٹربابر میلہ ہنگو
میں ادا کر دی گئی، آبائی علاقوں میں سرکاری اعزاز کیساتھ سپرد خاک ۔شہید اہلکار اختر جنان اور یحییٰ کی لاشیں ہنگو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی اور جائے وقوع کے گرد ونواح اور اطراف کے علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہدا کو سلامی پیش کی۔نماز جنازہ میں ڈی پی او اور نثار احمد خان،کمانڈنٹ اور کزئی سکاوٹس کرنل ذاکر خان،ڈی سی اورکزئی واصل خان سمیت دیگر افسران،علاقہ عمائدین نے شرکت کی۔کمانڈنٹ اور کزئی اسکاوٹس،ڈی سی اور ڈی پی او اورکزئی نے شہید اہلکاروں کی میتوں پر پھول چڑھائے ۔