انڈین پریمیر لیگ کے لیے آسٹریلوی کرکٹرز کی جانب سے کنٹریکٹ ختم کیے جانے کا امکان

180

سڈنی(جسارت نیوز)انڈین پریمیر لیگ کے لیے آسٹریلوی کرکٹرز کی جانب سے کنٹریکٹ ختم کیے جانے کا امکان ہے۔بھارت سمیت پوری دنیا میں کورونا وائرس کے پھیلا کے بعد آسٹریلوی کھلاڑیوں کی بھارت آمد پر سوالیہ نشان لگ چکاہے۔ بھارتی بورڈ نے 15اپریل تک آئی پی ایل مقابلوں کو موخر کرنے کا اعلان کیا ہے۔پٹ کمنز،اسٹیواسمتھ،ڈیوڈوارنر،گلین میکسول سمیت 17آسٹریلوی کرکٹرز نے آئی پی ایل کی مختلف فرنچائزز کے ساتھ معاہدے کررکھے ہیں۔ آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹرز معاہدے ختم کرنے پر غور کررہے ہیں۔