سندھ فٹبال ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نئے عہدیداران کا انتخاب

227

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ فٹبال ویلفیئر ایسوسی ایشن کا سالانہ اجلاس گزشتہ دنوں سابق چیئرمین محمد سلیم خمیسانی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں سابق عہدیداران ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میں ویلفیئر کی سالانہ کارکردگی پر غوروغوض کیا گیا جبکہ عہدیداران و ممبران کی اچھی کارکردگی بالخصوص سندھ بھر میں اورخاص طور پر کراچی میں فٹبال کے کھیل کے فروغ کیلئے ویلفیئر کے کردار کو سراہا گیا اجلاس میں اس بات کو خوش آئند قرار دیا گیا کہ مختلف فٹبال ایونٹس کے انعقادکے دوران سندھ فٹبال ویلفیئر ایسوسی ایشن نے نمایاں کردار اداکیا اورایونٹس کی خامیوں کو دورکرنے اور بہترین ایونٹس پرمبارکبادکیلئے آرگنائزرز سے رجوع کیا گیا اجلاس میں سال2020-21کیلیینئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں لایا گیا جس کے مطابق سرپرست اعلیٰ سردار امام بخش مینگل، سرپرست مکھی اودھا مل، چیئرمین محمد سلیم خمیسانی، جنرل سیکریٹری علی اقبال بلوچ، سینئر وائس چیئرمین ماما غلام اکبر بلوچ، لیاقت علی بلوچ، سیکریٹری اطلاعات اسلم کامریڈ، جوائنٹ سیکریٹری صدیق گبول، رابطہ سیکریٹری گل حسن بلوچ، خازن خالد بٹ، آفس سیکریٹری بشیر احمد بلوچ جبکہ ممبران کمیٹی میں آغا کریم خان، شیر محمد بلوچ، نیاز بگٹی، احمد علی مگسی، وحید راجپوت، نہال ہاشمی، اکبر علی، افضل احمد، سلیم جوکھیو ہونگے۔