کورونا وائرس کے باعث قومی ٹین پین بائولنگ چیمپئن شپ ملتوی

256

راولپنڈی (جسارت نیوز) کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر قومی ٹین پین بائولنگ چیمپئن شپ ملتوی کر دی گئی۔ پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد حسین چٹھہ نے بتایاکہ 13 ویں قومی ٹین پین بائولنگ چیمپئن شپ 25 سے 30 مارچ تک کھیلی جانی تھی مگر حکومت کی جانب سے اسپورٹس سرگرمیاں 15 اپریل تک معطل کرنے پر چیمپئن شپ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالات سازگار ہوتے ہی دوبارہ چیمپئن شپ منعقد کروانے کا اعلان کیا جائے گا۔