ہم سب میچ کھیلنے کے لیے تیار تھے، حسن علی

116

لاہور(جسارت نیوز)پاکستان سپر لیگ5 کی ٹیم پشاور زلمی کے کھلاڑی فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ ہم سب میچ کھیلنے کے لیے تیار تھے۔پشاور زلمی کے فاسٹ بولر حسن علی نے پی ایس ایل5 کی منسوخی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب پاکستان سپر لیگ کے فائنل کھیلنے کے لیے تیار تھے، اتھارٹیز نے پاکستان سپر لیگ ملتوی کرنے کا درست فیصلہ کیا ہے۔پشاور زلمی کے فاسٹ بولر حسن علی نے کرکٹ شائقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پی ایس ایل کو اتنا سپورٹ کیا۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی وبا کے بڑھنے کے پیشِ نظر پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 5 کو فوری طور پر ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔