محبت اور سپورٹ پر کراچی کنگز کے مداحوں کا شکر گزار ہوں، ڈین جونز

117

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ5 کی سب سے بڑی ٹیم کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز نے ٹیم کے مداحوں کا شکریہ ادا کر دیا۔ کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز نے کہا کہ محبت اور سپورٹ پر کراچی کنگز کے مداحوں کا شکر گزار ہوں، کراچی کنگز کے فینز پی ایس ایل کے بہترین فینز ہیں۔میں اپنی ٹیم کراچی کنگز کا بھی شکر گزار ہوں، ہمارے پاس بہترین کھلاڑیوں کا اسکواڈ تھا۔دریں اثنا، ہوٹل میں کراچی کنگز ٹیم کے مالک سلمان اقبال، صدر وسیم اکرم، کوچ ڈین جونز اور کپتان عماد وسیم نے الوداعی تقاریر کیں، اور تمام کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے ٹورنامنٹ کے دوران شان دار ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا۔