کورونا وائرس: کینیڈا کاسرحدیں اور فضائی روٹس بند کرنے کا اعلان

351

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر ملک کی تمام سرحدیں اور فضائی روٹس بندکرنے کے احکامات جاری کردئیے۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 18 مارچ کے بعد کینیڈا کی تمام سرحدیں اور فضائی روٹس بند کردئیے جائیں گے۔

Image result for Coronavirus: Canada closed borders and air routes

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کےمطابق جسٹن ٹروڈو کی جانب سے فیصلہ ملک کے تمام 10 صوبوں میں کورونا وائرس پھیلنے اور313 تصدیق شدہ کیس رپورٹ ہونے کے بعد کیا گیا ہے۔اوٹاوا میں اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کینیڈین وزیراعظم جسٹس ٹروڈو نے اپنے ملک کو مکمل طور پر لاک ڈاون کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Image result for emmanuel macron

فرانس میں فوج کی تعینات کررہے ہیں، فرانسیسی صدر

دوسری جانب فرانسیسی صدر عمانویل میکروں نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ علاقوں میں فوج تعینات کررہے ہیں جبکہ کورونا کی روک تھام کے لیے حکومت سخت فیصلوں کی تیاری کررہی ہے۔

صدر عمانویل میکروں نے کہا کہ کورونا کی روک تھام کے سلسلے میں ملک کی سرحدیں سیل کی جا رہی ہیں اور سب سے زیادہ متاثرہ علاقے شینگن کو نو فلائی زون قرار دیا گیا ہے۔ کورونا کے حوالے سے قرنطینہ کی مدت 15دن ہوگی۔ اس فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والوں سےسختی سے نمٹا جائے گا۔

صدرمیکروں نےکہا کہ فرانس اس وقت کرونا کے خلاف حالت جنگ میں ہے اور ہم بہت مشکل دور سے گزررہے ہیں۔