کورونا وائرس کے باعث امریکا میں ساڑھے 4 ہزار افراد متاثر

366

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جان لیوا کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر مختلف ممالک نے احتیاتی تدابیر کے لیے پابندیاں لگا دی ہیں۔

امریکا بھر میں مریضوں کی تعداد ساڑھے4 ہزار سے تجاوز کر گئی تاہم امریکی ریاست ٹیکساس میں کورونا وائرس کی پہلی ہلاکت کی تصدیق بھی ہوگئی ہے جبکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے رواں ہفتے ہونے والی 2 میٹنگز منسوخ کردیں۔

کینیڈا نے امریکا سے آنیوالوں کے علاوہ تمام غیر ملکیوں کیلئے اپنی سرحدیں بند کردیں، شکاگو میں بھی بارز،ریسٹورنٹس اور تھیم پارک بند کردیے گئے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق برازیل کے نائب وزیر معیشت بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے جو 10  دن قبل امریکی صدر سے ملاقات کرنے والے وفد میں بھی شامل تھے۔

 مائیکروسوفٹ نے دنیا بھر میں اپنے اسٹورز غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیے، آئیوری کوسٹ نے بھی اسکول بند کردیے،متاثرہ ملکوں کیلئے پروازیں معطل کردیں اور اسپین کے علاقائی رہنما ،موناکو کے اسٹیٹ منسٹر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

امریکی ہیلتھ کیئرحکام نےعالمی وبا سے نمٹنے کیلئے طبی سامان  ناکافی ہونےکا خدشہ ظاہر کردیا ہے جبکہ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں کوروناوائرس کے مریضوں  کی تعداد 125 ہوگئی ہے۔