کوروناوائرس: امریکی صدرکا بڑا اقدام

350

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپ سے امریکا آنیوالےغیر ملکیوں پر 30 روز کے لیے پابندی عائد کردی۔

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے کورونا سے متعلق اپنے خطاب میں کہا ہے کہ کوروناکےخلاف دنیاکومل کراقدامات کرناہوں گے، کوروناسےدنیااس وقت مشکل صورتحال سےدوچارہے،کورونا سے دنیا بھرمیں معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یورپی یونین نےکورونا سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات نہیں کیے، امریکا میں کورونا وائرس کا بیج یورپ سفرکرنیوالوں نےبویا ہے۔

دوسری جانب خبرایجنسی کے مطابق امریکی شہریوں کے یورپ جانے پر30روزکی پابندی عائد کردی گئی ہے تاہم یورپی شہری بھی 30روز تک امریکا نہیں آسکیں گے جبکہ امریکی صدر نے کہا ہے کہ امریکا اوربرطانیہ کے درمیان پروازیں جاری رہیں گی۔

امریکا اور یورپ کے درمیان سفری پابندیوں کااطلاق جمعہ کی شب سے ہوگا۔