کورونا وائرس کو ڈبلیو ایچ او نے عالمی وبا قرار دیدیا

341

جینیوا: عالمی ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کے مرض کو ’عالمی وبا‘ (پینڈیمک) قرار دیدیا ہے۔گزشتہ دو ہفتوں میں کورونا وائرس میں اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے اسے عالمی وباقرار دیا گیا ہے۔

کرونا وائرس کے متعلق عالمی ادارہ برائے صحت کا اجلاس ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹرٹیڈروس ایدھانم گیبریسس کی صدارت میں ہوا، ڈاکٹرٹیڈروس نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوروناوائرس صرف عوامی صحت کابحران نہیں ،ہرشعبےکومتاثر کررہاہے،اب تک 114ملکوں میں کوروناوائرس کے1لاکھ 18ہزار کیس رپورٹ ہوئےہیں،57ملکوں میں 10یا اس سے کم کیس رپورٹ ہوئے،کوروناوائرس کے90فیصدکیس صرف 4ملکوں میں ہیں،صرف 81ممالک ایسے ہیںجن میں کوروناوائرس رپورٹ نہیں ہوئے۔

ڈائریکٹر جنرل کا مزید کہنا تھا کہ عالمی وباقرار دینے کا مقصد ہے کہ تمام ممالک کوروناوائرس کےہرمریض کاعلاج کریں ،ہرسیکٹراورہرفردکوکوروناوائرس سےنمٹنےمیں حصہ لینا چاہیے، کوروناوائرس سےمتاثر شخص سےرابطے میں رہنےوالےہرشخص کاپتا چلائیںاور اس کا طبی معائینہ کریں،اس حوالے سےتمام ممالک اپنےہیلتھ ورکرزکوٹریننگ دیں،تمام ممالک اپنےاسپتال تیار رکھیں، کوروناوائرس کےپھیلاؤاورشدت پرگہری تشویش ہے ،چین اورجنوبی کوریامیں کوروناکیس میں تیزی سےکمی آرہی ہے،جبکہ ایران کوروناوائرس پر قابو پانے کی بہتر کوششیں کر رہا ہے۔